بنرجی کے علاوہ امیر السلام اورذاکر حسین کی بھی رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف برداری۔
کلکتہ۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیب دھنکر چیف منسٹر ممتا بنرجی کے بشمول تین نئے منتخب جاراکین اسمبلی کوجمعرات کے روز ریاستی اسمبلی میں حلف دلائیں گے۔
بنرجی کے علاوہ امیر السلام اورذاکر حسین کی بھی رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف برداری۔ حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ضمنی انتخابات میں ممتا بنرجی نے بھانی پور اسمبلی حلقہ سے 58,000ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے بموجب بنرجی نے 85,263حاصل کئے ہیں جو ضمنی انتخابات میں ڈالے گئے جملہ ووٹوں کا71.90فیصد ہے۔
بنرجی کے مقابلے میں بی جے پی امیدوار پرینکا ٹائبر والا تھیں جنھوں نے 26,428ووٹ لئے جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی ائی)امیدوارسریجیب بسواس نے 4226ووٹ لئے ہیں۔
ذاکر حسین جانگی پور سے اور امیر السلام مغربی بنگال کی شمشیر گنج اسمبلی حلقوں سے جیت حاصل کی ہے۔