ملک دوبارہ”تقسیم“ نہیں ہوگا۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات

,

   

نئی دہلی۔ ملک کو تقسیم کرنے والے متعلق بات کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات نے کہا ہے کہ تقسیم کے وقت میں ملک نے بڑی ٹھوکر کھائی ہے اور اس کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے اور یہ دوبارہ نہیں دہرایاجائے گا۔

نوائیڈ ا میں کرشنند ساگر کی لکھی کتاب وبھاجن بھارت کا ساکشی’تقسیم ہند کے شواہد‘کی رسم اجرائی کے وقت آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ یہ2021ہے 1947نہیں ہے۔ ایک مرتبہ ملک کی تقسیم ہوگئی ہے اب دوبارہ نہیں ہوسکتا ہے۔

بھگوات نے اکھنڈ بھارت”متحدہ ہندوستان“ کی وکالت بھی کی ہے۔ انہوں نے تقسیم ہند کو ناقابل فراموش باب قراردیا اور زوردیا کہ تقسیم کادرد اس وقت ہی ختم ہوسکتا ہے جب اس تقسیم ہو ہٹادیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جو ٹوٹ کر بکھر گیا ہے اس کو دوبارہ جوڑکر متحد کرنے کی ہوگا۔ بھگوات نے کہاکہ تقسیم ہند کی جو سازش رچی گئی تھی آج بھی وہ برقرار ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ تقسیم امن کے لئے ہوئی تھی مگر اس کے بعد بھی ملک میں فسادات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہندوتان کی شناخت ہند و ہے‘ تو اس کو تسلیم کرنے میں کیا نقصان ہے۔

مذکورہ سنگھ صدر نے ”گھر واپسی“ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی اپنے آبا ء واجداد کے گھر واپس لوٹنا چاہا رہا ہے تو ہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں‘ مگر وہ واپس نہیں آنا چاہارہا ہے تو کوئی بات نہیں ہے‘۔