ممبئی :مہا کمبھ میں ہار بیچنے مدھیہ پردیش سے آئی مونالیسا کی خوبصورتی اب ان کے لیے مسئلہ بن گئی ہے چونکہ مونالیسا اس وقت بالی ووڈ میں ہدایت کار سنوج مشراکے ساتھ نظر آرہی ہیں، اس لیے لوگ دونوں کو جوڑ کر ناشائستہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ان تبصروں کے مسلسل منظر عام پر آنے سے پریشان ہوکر سنوج مشرا نے اب پولیس سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے جتیندر نارائن سنگھ، وسیم رضوی، روی سدھا چودھری، ماہی آنند، ماروت سنگھ اور ابھیشیک اپادھیائے کے خلاف ممبئی کے امبولی تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ڈائریکٹر سنوج مشرا نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے کئی فلم پروڈیوسرز اور ہدایت کار بھی ایسے ہی الزامات لگا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی عزت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر امبولی پولس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تمام ملزمان کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔