نئی دہلی، 5 اکتوبر (آئی این ایس) نائب صدرسی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے اتوارکو دارجلنگ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا دارجلنگ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ کے بعد پل کے حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پرگہرا دکھ ہوا۔ غمزدہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں۔ صدر دروپدی مرمو نے بھی اس قدرتی آفت میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ صدر مرمو نے ایک پوسٹ میں کہا دارجلنگ، مغربی بنگال میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے۔ میں غمزدہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ میں راحت کاری کی کامیابی کے لیے دعا کرتی ہوں ۔