وائٹ ہاوزالجزیرہ رپورٹر کی اسرائیل پر ہلاکت کی سخت مذمت کی

,

   

واشنگٹن۔وائٹ ہاوز کے ڈپٹی پریس سکریٹری کارائنا جین پیری نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ مغربی کنارہ میں ایک دھاوے کے دوران الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عقیلہ کی ہلاکت کی امریکہ سخت مذمت کرتا ہے اور ان کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

الجزیرہ نے کہاکہ 51سالہ ابو عقیلہ کو مغربی کنارہ میں چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں ایک دھاوے کے دوران اسرائیلی دستوں نے ہلاک کردیاہے‘ تاہم اسرائیل کی خارجی وزرات نے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

ائیر فورس ون پر ایک پریس کانفرنس کے دوران جین پیرری نے کہاکہ”الجزیرہ کی صحافی اور امریکی شہری شیرین ابو عقیلہ کی ہلات کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ان کے افراد خاندان سے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم ان کی موت کے حالات کاتعین کرنے کے لئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں“۔