وائی ایس آر کانگریس کے 82 ارکان اسمبلی کی تبدیلی کا امکان

   

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا چناؤ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2024 اسمبلی انتخابات میں جگن موہن ریڈی 82 سیٹنگ ارکان اسمبلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ82 ارکان اسمبلی میں بعض کو پارلیمنٹ کے چناؤ میں امیدوار بنایا جائے گا جبکہ بعض کے اسمبلی حلقہ جات تبدیل کئے جائیں گے۔ ان میں سے بیشتر کے خلاف عوامی ناراضگی کی لہر ہے لہذا انہیں ٹکٹ سے محروم ہونا پڑے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ انتخابی امور کے ماہر پرشانت کشور سے آندھرا پردیش کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ ان کی رپورٹ میں ایسے ارکان اسمبلی کی نشاندہی کی گئی جن کی دوبارہ کامیابی مشکل ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی دوبارہ حکومت تشکیل دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اسے تلگودیشم سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جگن موہن ریڈی کی فلاحی اسکیمات کے باوجود ارکان اسمبلی کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔