میلبورن۔ تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر اور تین اہم فاسٹ بولر پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اورجوش ہیزل ووڈ 1988کے بعد پاکستان کے پہلے دورہ آسٹریلیا میں محدود اوورزکی سیریز سے باہر ہو جائیں گے ، تاہم یہ چارکھلاڑی 4 مارچ کو شروع ہونے والی تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں کھیلیں گے جس کے بعد وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے ہندوستان جائیں گے۔آل راؤنڈرگلین میکسویل کو بھی رخصت دے دی گئی ہے اور انہیں پاکستان میں تین ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 16 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کے مصروف شیڈول کے پیش نظر عملی انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہمیں ہر سیریز میں جس طرح کا نقطہ نظر اپناتے ہیں اس میں بہت عملی ہونے کی ضرورت ہے۔آئی پی ایل2 اپریل سے شروع ہوگا اور اس سے قبل آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، 12 سے 16 مارچ کو کراچی اور21 سے 25 مارچ تک لاہور میں ٹسٹ میچ کھیلنا ہے۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو ونڈے اور5 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کا محدود اوورز اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن آگر، جیسن بیرنڈورف، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو ستھمی، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا۔