چنڈی گڑھ : کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پرگت سنگھ نے جمعرات کو بھگونت مان کی حکومت پر 18 کروڑ روپے خرچ کرکے ریاست کے نئے وزراء کے لئے لگژری کاریں خریدنے کے مبینہ فیصلے پر بھگونت مان حکومت کو نشانہ بنایا۔سنگھ نے طنزیہ انداز میں ٹویٹ کیا کہ ریاست کے وزراء اور ایم ایل ایز کو ‘وی آئی پی’ بننے کی جلدی ہے ۔ وہ 50 لاکھ روپے کی فارچیونر اور 30 لاکھ روپے کی انووا کرسٹاس مانگ رہے ہیں، جب کہ ریاست پہلے ہی 3 لاکھ کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی ہے ۔جالندھر چھاؤنی کے ایم ایل اے نے لکھا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کو مسٹر مان، آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور ‘عام آدمیوں’ نے دھوکہ دیا ہے ۔میڈیا کے ایک حصے کی خبروں کے مطابق، گاڑیوں کی خریداری سے متعلق ایک تجویز محکمہ ٹرانسپورٹ نے محکمہ خزانہ کو بھیجی ہے ۔