تاخیر سے آمد اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت
حیدرآباد۔22فروری(سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے سیکریٹریٹ میں اپنے محکمہ جات کے دفاتر کا اچانک معائنہ کرکے تفصیلات حاصل کی اور وقت پر نہ پہنچنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ وزیر مال نے آج چیف منسٹر کے طلب کردہ کابینی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے قبل اپنے محکمہ کے دفاتر کا اچانک دورہ کرکے ملازمین کے رجسٹرس کا معائنہ کیا اور 11بجکر 40منٹ پر دورہ میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ وزیر مال کے دورہ پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ محکمہ مال کے کئی ملازمین قبل از وقت اطلاع کے بغیر غیر حاضر تھے اور کئی ملازمین کافی تاخیر سے دفتر پہنچے جس پر وزیر مال نے برہمی کا اظہار کرکے تاخیر سے پہنچنے والے ملازمین کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرنے اور بغیر اطلاع دفتر نہ پہنچنے والے عملہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔انہوں نے اپنے محکمہ کے 5 شعبوں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے خدمات کا جائزہ لیا۔3