ویان کی ٹکر سے ریلوے کانسٹبل فوت

   

حیدرآباد۔/21 جولائی، ( سیاست نیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) کا ایک کانسٹبل سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ کاچیگوڑہ میں کل رات دیر گئے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ پی سرینواس ساکن سیتاپھل منڈی آر پی ایف کاچیگوڑہ سے وابستہ تھا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ علاقہ برکت پورہ چوراہا سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں کانسٹبل سرینواس نیچے گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ پولیس کاچیگوڑہ نے ڈی سی ایم ویان ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیااور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ اس حادثہ میں کانسٹبل سرینواس کا ساتھی بھی زخمی ہوگیا۔