ٹرمپ کو زہر پر مشتمل پیاکٹ ارسال کرنے والی خاتون‘ گرفتار

,

   

واشنگٹن۔ایک عورت جس پر شبہ ہے کہ اس نے مہلک زہر پر مشتمل پیاکٹس امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ارسال کیاتھا اس وقت گرفتارکرلیاگیا جب وہ کینڈا سے سرحد کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی‘ فیڈرل لاء انفورسمنٹ کے ایک افیسر نے یہ بات بتائی ہے۔

سی این این نے مذکورہ افیسرکے حوالے سے کہاکہ بندوق رکھے ہوئے اس خاتون کوامریکی انتظامیہ نے گرفتارکرلیاہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس عورت کو الزامات کاسامنا کرنا پڑے گا۔ تحقیقات کے اس معاملے سے واقف ایک فرد نے سی این این کو بتایاکہ ایس ٹی ہیوبیرٹ کیوبیکس کے ذریعہ پیاکٹ بھیجا گیاتھا اور اس میں دانے دار مادہ موجود تھا

جو زمین ارنڈی کے بیجو ں کے جیسے جسمانی خصوصیت پر مشتمل تھا۔ ایف بی ائی واشنگٹن کی فیلڈ دفتر سے ایک ترجمان نے اس گرفتاری کی تصدیق کی اور تحقیقات جاری ہے۔

امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے بموجب ٹیکساس میں بھی ایک اسی طرح کا پیاکج کینڈا سے روانہ کیاگیا ہے جس کی انتظامیہ علیحدہ طور پر تحقیقات کررہا ہے