ٹی آر ایس اور بی جے پی ووٹوں کی خریدی میں مصروف

   

دوباک انتخابی مہم میں دونوں پارٹیوں کے ڈراموں کو عوام دیکھ رہی ہے : کے نریندر ریڈی

کریم نگر ۔ ٹی آر ایس کے قائد اعلیٰ کے سی آر ووٹوں کی خریداری کی کوشش کر رہے ہیں تو بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار عوام کو بھڑکانے ‘ روپیہ لٹانے دوباک ضمنی انتخابات میں عوام کی تائید کے حصول کی کوشش میں جٹ چکے ہیں ۔ دونوں ہی پارٹیوں کے قائدین ٹی آر ایس یا بی جے پی نت نئے انداز میں ڈرامہ بازی یا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کریم نگر ضلع صدر کانگریس کومٹ ریڈی ‘ نریندر ریڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے کیا ۔ بی کے گیسٹ ہاوز میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کومٹ ریڈی نے کہاکہ بی جے پی اور ٹی آر ایس کا اندرونی طور پر معاہدہ ہوچکا ہے۔ دہلی میں دو ہزار گز پر ٹی آر ایس کے پارٹی دفتر کی تعمیر کے لئے بی جے پی سے معاملہ داری کرلینے پر اس کو زمین مختص کردی گئی ہے ۔ بنڈی سنجے کی حلقہ کریم نگر سے پارٹی نشست پر کامیابی کے بعد سے آج کی تاریخ تک کوئی بھی کام نہیں کیا ۔ کسی بھی قسم کی ترقی کے لئے کوئی فنڈز حاصل کیا اور نہ ہی ایم پی فنڈز سے کوئی رقم ترقی کے لئے جاری کی ہے ۔ اسمارٹ سٹی کے کام کچھوے کی چال سے روبہ عمل ہیں ۔ تاہم ایم پی نے اب تک اس کے کاموں کا ایک بھی جائزہ اجلاس منعقد نہیں کیا۔ یہ ایک انتہائی قابل شرم معاملہ ہے ۔ عوامی مسائل ‘ عوامی مفاد کے ترقیاتی پروگراموں پر نہ ہی ایک لفظ زبانی سے بولاہے ۔ یہ حیرتناک معاملہ ہے ۔ دوباک کے عوام ان دنوں پارٹیوں کے کھیل تماشے ڈراموں کو دیکھ رہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی خاطر کی جا رہی ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں پدماکر ریڈی ‘ محمد تاج الدین ‘ ولاس ریڈی ‘ بابو منجولا ‘بوپلی وکٹر و دیگر موجود تھے ۔