نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج اعلی سطح پر مستحکم رہیں۔ اس سے قبل منگل کو ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ معروف آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 97.50 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 88.23 روپئے فی لیٹر پر برقرار رہی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.27 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.08 روپئے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپئے اور ڈیزل 4.42 روپئے مہنگا ہواتھا۔دوسرے شہروں میں بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے ۔