پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 10ویں دن مستحکم

   

نئی دہلی ۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 10 دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، جس کی وجہ سے ہفتہ کو بھی ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پرمستحکم ہے ۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی 100.94 روپے پر برقرار ہے ۔ کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے ۔