Wednesday , December 2 2020

چندرائن گٹہ میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40سالہ شوکت شاہ چندرائن گٹہ علاقہ کا ساکن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چند روز قبل شوکت شاہ کی بیوی رخسانہ بیگم نے بھی مبینہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا تھا جسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو بہتر صحت کے بعد ڈسچارج کردی گئی۔ بیوی کے گھر آنے کے بعد شوہر نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس کے مطابق ان کے درمیان گھریلو جھگڑوں سے یہ لوگ پریشان تھے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT