چندرائن گٹہ میں دوست کا دوسرے دوست پر حملہ

   

حیدرآباد : چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک دوست نے اپنے دوست پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوکت ساکن غوث نگر نے محمد نامی اپنے دوست سے چند دن قبل جھگڑا کیا تھا ۔ اس جھگڑے کا انتقام لینے کیلئے شوکت نے محمد کو کل رات دیر گئے علاقہ غوث نگر میں چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد نشے کے عادی ہیں جس کے نتیجہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ زخمی شخص کو دواخانہ عثمانیہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاںپر اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے شوکت کے خلاف اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔