ڈاکٹر القرضاوی کے انتقال سے عالم اسلام عظیم شخصیت سے محروم:مولانا مجددی

   

نئی دہلی: عالم اسلام کی عہد ساز شخصیت، صاحب عزیمت رہنما،عظیم مصلح وداعی، فقیہ،کئی اہم کتابوں کے مصنف اوربالغ نظر مفکر علامہ یوسف بن عبداللہ القرضاوی کے انتقال زبردست گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امیرجامعۃ الہدایہ،جے پور اورکریسنٹ آئی اے ایس اکیڈمی کے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ ان کی رحلت پورے عالم کے لیے عظیم سانحہ ہے اورناقابل تلافی خسارہ ہے ۔ آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کی رحلت پورے عالم کے لیے عظیم سانحہ اورناقابل تلافی خسارہ ہے ۔ علامہ اپنے معتدل ذہن وفکر کی وجہ سے تمام طبقات میں محبوب وہردل عزیز تھے ، علوم اسلامیہ اورجدید علوم پران کا گہرامطالعہ تھا، باطل قوتوں سے نہ کبھی مرعوب ہوئے اورنہ کبھی ان سے خائف ہوئے ،مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گفتگوکرنا ان کی پہچان تھی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ یوسف بن عبداللہ القرضاوی کئی اہم کتابوں کے مصنف تھے ۔