تعلیم کے ساتھ سافٹ ویر کی ملازمت کے لیے کمپیوٹر کورسیس ڈیزائن
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سے تمام نئے ڈگری کورسیس چار سال کی مدت کے ہوں گے ۔ جس پر اگلے تعلیمی سال سے عمل آوری ہوگی ۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بعد اعلیٰ تعلیم میں معیاری تبدیلیاں شروع کی جارہی ہیں ۔ توقع ہے کہ ڈگری کورسیس مہارت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی ) نے تمام ریاستوں کو باقاعدہ طور پر ڈگری کورسیس کی جگہ آنرس کورسیس متعارف کرانے پر زور دیا ہے ۔ اسی حصہ کے طور پر یو جی سی کے صدر نشین نے حال ہی میں چند ریاستوں سے مشاورت کی ہے اور اس کی عمل آوری کے لیے رپورٹ طلب کی ہے ۔ اس سلسلے میں صدر نشین یو جی سی پروفیسر جگدیش کمار اور کونسل کے چیرمین پروفیسر لمبادری نے تبادلہ خیال کیا ۔ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے آنرس کورسیس پر جلد ہی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے مرحلہ وار اساس پر چار سالہ ڈگری کورسیس متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کررہی ہے ۔ ریاست بھر میں تقریبا 2.20 لاکھ طلبہ ڈگری کورسیس داخلہ لے رہے ہیں ۔ جن میں کتنے طلبہ چار سالہ کورسیس میں داخلہ لینے کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں اس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سہولتیں رکھنے والے کالجس میں آنرس کورس متعارف کرائے جائیں گے ۔ آنرس کورس کا مطلب ڈگری میں منتخب کردہ کسی بھی مضمون کو صنعتی ضروریات سے متعلق بنانا ہے جس میں پڑھانے کے لیے گہرائی کے ساتھ نقطہ نظر ہو ۔ ویمنس یونیورسٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت پولیٹیکل سائنس بیکارا آنرس کورسیس کو پہلے ہی متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس طرح عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں لائف سائنس کورس آنرس متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ملک اور بیرونی ممالک میں پائے جانے والے ڈیمانڈ کے پیش نظر کورسیس کو ڈیزائن کیا جارہا ہے ۔۔ ن