کیا کورونا کا خوف کم ہورہا ہے؟کیسز میں اضافہ

   

کے باوجود مذہبی تہوار پر ہزاروں افراد کا مجمع
نئی دہلی۔ ملک میں کورونا کیسز میں 30 گنا اضافہ ہوچکا ہے، لیکن اس کے باوجود ہزاروں افراد مکرسنکرانتی کا تہوار منانے کے لیے دریائے گنگا کے کنارے جمع ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندو سمجھتے ہیں کہ مکرسنکرانتی کے دن گنگا میں نہانے سے ان کی گناہ صاف ہو جاتے ہیں۔اس تہوار کو منانے والے بہت تھوڑے لوگوں نے ماسک پہن رکھ تھے۔رام پال ترپاٹھی اتر پردیش کے ایک گاوں سے اپنی فیملی کے ساتھ وہاں پہنچے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ماسک کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔اومی کرون کی وجہ سے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ہسپتالوں میں زیادہ بھیڑ نہیں ہے، اور زیادہ تر لوگ گھروں پر علاج کروا رہے ہیں۔ماہرین صحت نے مغربی بنگال کی ریاست سے اپیل کی تھی کہ اس برس اس تہوار کو منسوخ کیا جائے، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔گذشتہ برس ایک ایسے ہی تہوار پر انڈیا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔جمعہ کوملک میں ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 315 افراد ہلاک ہوئے۔