کیرالا میں برڈ فلو ، 20 ہزار پرندوں کو مارنے کا فیصلہ

   

الاپوجھا : کیرالا میں ایوین انفلوئنزا کے بڑھتے معاملات کے درمیان مرکزی وزارت صحت نے احتیاط بڑھا دی ہے۔ مرکزی وزارت کی طرف سے جمعرات کو ایوین فلو کے معاملات کی جانچ کیلئے سات رکنی ایک ٹیم کو کیرالہ بھیجا گیا ہے۔ یہ ٹیم جانچ کی اپنی رپورٹ مرکزی وزارت صحت کے حوالے کرے گی اور ساتھ ہی اس کو روکنے کے طریقے کو بھی بتائے گی۔ بتادیں کہ ایوین فلو برڈ فلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جنگلی پرندوں میں اس کا اثر دیکھا گیا ہے۔ وہیں پرندوں کے رابطے میں آنے والے انسانوں میں بھی اس انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔الاپوجھا ضلع میں بطخوں میں ایوین فلو بیماری پھیلنے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی عہدیداروں نے جمعرات کو اس مرض کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے یہاں ہریپد میونسپلٹی کے وجھوتھنم وارڈ میں 20 ہزار سے زیادہ پرندوں کو مارنے کیلئے مہم شروع کی ہے۔