گھر کی آلودہ فضا کو صاف کیجیے

   

چند ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے گھر کے اندر کی فضا کو صحت مند بنایا جا سکتاہے۔ہوا کی نکاسی کے راستے ،گھر میں تازہ ہوا کے داخلے کیلئے نا مناسب راستوں کے نتیجے میں آلودہ ہوا گھر کے اندر ہی موجود رہتی ہے۔گھر میں تازہ ہوا کیلئے کھڑکیوں اور دروازوں کو دن میں دو سے تین مرتبہ کھولا جائے۔

باورچی خانے اور باتھ روم میں ہوا باہر نکالنے والے فین کا استعمال کیا جائے تاکہ مضر صحت ذرات اور ضرورت سے زیادہ نم ہوا کو باہرنکلا جاسکے۔
گھر کے اندر پودے رکھیں:ہوا صاف کرنے والے مہنگے فلٹرز کے بجائے گھر کے اندر پودوں کو رکھا جا سکتاہے۔بعض پودے ہوا کے مضر صحت اجزا کو صاف کرسکتے ہیں ،یہ پودے گھر کے اندر کی فضا میں آلودگی کم کرنے کیلئے ایک موثر ذریعہ ہوتے ہیں۔گھر میں کس قسم کے پودے رکھے جائیں۔
منی پلانٹ:اس پودے کو اگانا اور دیکھ بھال کرنا آسان ہے۔یہ پودا قالین اور روغن سے نکلنے والے مضر صحت کیمیکلز کو فضا سے ختم یا کم کرنے میں مفید ہے۔
اسنیک پلانٹ:یہ پودا رات کے وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتاہے۔گھر میں پودے رکھنے کیلئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ پودے قدرتی طور پر فضا کو صاف کرتے ہوں۔
بستر کو باقاعدگی سے صاف کیا جائے۔ قالین کو صاف کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ ماحول دوست ویکیوم کا استعمال کریں۔کپڑوں کو کھڑکی کے قریب خشک کریں۔ داخلی دروازے پر میٹMatڈالیں تاکہ باہر سے آلودگی اندر نہ آئے۔ہوا سے اضافی نمی صاف کرنے والے آلے کا استعمال کیا جائے۔