ہندوستان بھر میں کو فسادات بھڑکے رہے ہیں اس سے ہر کوئی واقف ہے۔ کجریوال

,

   

نئی دہلی۔دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے چہارشنبہ کے روز دہلی میں فسادات بھڑکانے کا اپوزیشن بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سارے ملک میں فسادات بھڑکانے والے کون ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران بی جے پی پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”اپوزیشن“ کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) مجوزہ اسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کررہی ہے۔

مذکورہ بی جے پی دہلی اسمبلی الیکشن میں تنہا اپوزیشن پارٹی ہے۔کجریوال نے کہاکہ ”ایسے وقت میں جب مجوز ہ اسمبلی الیکشن میں اے اے پی کی واضح جیت دیکھائی دے رہی ہے تب مذکورہ اپوزیشن دہلی میں جان بوجھ کر فسادات بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے“۔

اے اے پی لیڈران کے ملوث ہونے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کو تشدد سے کچھ حاصل ہونا والا نہیں ہے۔

یہ بی جے پی لیڈران ہیں جو اے اے پی لیڈران پر اتوار کے رو ز پیش ائے دہلی فسادات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کررہے ہیں۔

کجریوال نے کہاکہ ”یہ اپوزیشن جو عام آدمی پارٹی کے خلاف الزامات عائد کررہی ہے وہی فسادات بھڑکانے والو ں میں سے ایک ہے۔ہوسکتا ہے انہیں ان فسادات سے فائدہ ہوگا

۔اے اے پی کیوں تشدد کرے گا۔ ہمیں اس سے کیا ملنے والا ہے؟۔وہی لوگ ان فسادات میں ملوث ہیں جنھیں (الیکشن میں) شکست کا خوف ہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ہر کوئی اس بات سے واقف ہے ”ہندوستان میں کون فسادات بھڑکارہے ہیں“۔کجریوال نے کہاکہ وہ دہلی کے حالات پر پریشان ہیں اور ہرکسی سے امن وضبط برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم سب کو پرامن او رجمہوری انداز میں تشدد سے پاک احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے“