سخت سکیورٹی کی درمیان مذکورہ ایس ائی ٹی شکایت کرنے والی عورت او رفارنسک ٹیم کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کے گھر کی تلاشی لی اور اس کو مہر بند کردیا
لکھنو۔ پولیس نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر چنمایاں نند کے خلاف لاء اسٹوڈنٹ کے ساتھ عصمت ریزی کے الزامات کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم(ایس ائی ٹی) نے سات گھنٹوں سے زیادہ وقت تک چنمایاں نند کو اترپردیش میں شاہجہاں پور پولیس لائنس میں جمعرات کی شب پوچھ تاچھ کی۔
جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں عہدیدار نے شاہجہاں پور کے مکان کے چنمایاں نند کے بیڈروم کو مہر بند بھی کردیا۔
سخت سکیورٹی کی درمیان مذکورہ ایس ائی ٹی شکایت کرنے والی عورت او رفارنسک ٹیم کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کے گھر کی تلاشی لی اور اس کو مہر بند کردیا۔
مذکورہ پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ نے پچھلے ماہ الزام لگایاتھا کہ بی جے پی لیڈر جس کی نگرانی میں تنظیم کئی کالج چلاتے ہیں نے ایک سال تک ”میرا جنسی استحصال“ کیا اور عصمت ریزی کی ہے۔
ایک پولیس کانسٹبل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ کمرے کی تلاشی عورت کی موجودگی میں لی گئی تاکہ الزامات کی جانچ کی جاسکے۔
اس نے کہاکہ ”جب تک ٹیم جانچ کررہی تھی کسی کوبھی چنمایاں نند کے گھر سے باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں تھی۔۔
فارنسک ٹیم نے پچھلی رات جس کمرے کی تلاشی لی تھی اس کو مہر بند کردیا“۔
وکیل اوم سنگھ نے کہاکہ چنمایاں نند جس کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے استفسار کیاگیاتھا جمعرات کے روز6بجے پولیس لائن پہنچے اور ایس ائی ٹی کے ساتھ رات 1بجے تک رہے۔
پھر ایس ائی ٹی گھر پہنچی اور انہوں نے مزیدکہاکہ بیڈروم کی تلاشی لی اور مہر بند کیا۔
انہوں نے کہاکہ ”تحقیقات کا یہ حصہ ہے۔ وہ(ایس ائی ٹی)پچھلی رات کو مہر بند کردیا تھا اور پھر تحقیقات کے بعد اس کو کھول دیا“