یوگی سرکار کو عدالت عظمی کی پھٹکار،قانون پر چل کر صحافی پرشانت کو فوراً رہا کیجیے’،

,

   

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھنے والے صحافی پرشانت قنوجيا کی گرفتاری کو لے کر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی ہے، ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو صحافی پرشانت قنوجیا کو رہا کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ کورٹ نے اس گرفتاری کو لے کر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شہری کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی ہے، اس بچائے رکھنا ضروری ہے۔
صحافی پرشانت قنوجيا کی گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اندرا بنرجی اورجسٹس اجے رستوگی کی بنچ نے منگل کو اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ایک ٹوئٹ کے لئے 11 دن تک جیل میں نہیں رکھ سکتے ہیں، عدالت نے یوگی حکومت سے کہا کہ یہ کوئی قتل کا معاملہ نہیں ہے، کورٹ نے مزید کہا کہ مجسٹریٹ کا آرڈر(لاء آین اڈر) درست نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں، جہاں دنیا کا سب سے بہتر آئین ہے۔ قانون کے مطابق کام کریئے اور پرشانت کورہا کریئے۔

Check out @ANI’s Tweet: https://twitter.com/ANI/status/1138323625675804672?s=09

Check out @ANI’s Tweet: https://twitter.com/ANI/status/1138325714799869952?s=09