آئی آر سی ٹی سی اسکام میں لالو فیملی کو کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔ سشیل مودی

,

   

سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد یادو‘ رابڑی دیوی کو ائی آر سی ٹی سی اراضی برائے ملازمت اسکام میں ضمانت دی ہے۔


پٹنہ۔دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کو ضمانت دیدی ہے مگر بی جے پی لیڈر اور بہار کے سابق ڈپٹی چیف منسٹرسوشیل کمار مودی نے چہارشنبہ کے روزدعوی کیاکہ وہ جیل جائیں گے اور انہیں کوئی نہیں سکے گا۔سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد یادو‘ رابڑی دیوی اور راجیہ سبھا ایم پی میسا بھارتی کو ائی آر سی ٹی سی اراضی برائے ملازمت اسکام میں ضمانت دی ہے۔

مودی نے کہاکہ ”جے ڈی یو نے تفتیشی ایجنسیوں کو ملازمتوں کے گھوٹالہ کے لئے ائی آر سی ٹی سی کی زمینوں میں لالو خاندان کو کیل لگانے کے لئے کافی ثبوت فراہم کئے تھے۔

یہ ثبوت انہیں جیل بھیجنے کے لئے کافی ہیں۔ نہ ہی (وزیراعلی نتیش کمار)اور نہ ہی کوئی اورشخص انہیں بچاسکے گا۔ جے ڈی یو لیڈروں کے ذریعہ پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر فی الحال تحقیقات جاری ہے۔سی بی ائی کے پاس ان کے خلاف مضبوط ثبوت ہیں“۔

درایں اثناء آر جے ڈی لیڈر اور ترجمان چترنجن گاگن نے کہاکہ ”سچائی کچھ دیر کے لئے پریشان کن ہوسکتا ہے لیکن اسے شکست نہیں دی جاسکتی۔ دہلی کی خصوصی عدالت سے لالو جی رابڑی جی اور میسا جی کو ضمانت دیے دی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آخر کارسچ فتح ہوگی۔ ستیہ مئے وجیتے“۔