آئی ایس کے بھرتی کے اڈے افغانستان سے باہر منتقل

   

کابل: دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے اپنے تربیتی اور بھرتی مراکز افغانستان سے باہر منتقل کر دیئے ہیں۔قطر میں طالبان نمائندہ سہیل شاہین نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان لڑاکے مشرقی اور شمالی افغانستان میں آئی ایس کے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے باہر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ طالبان تحریک نے آئی ایس کے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے دوران 2000 سے زیادہ لڑاکوں کو کھو دیا۔