حیدرآباد۔ 20اپریل ( یواین آئی ) شہر میں انکم ٹیکس عہدیداروں نے دوسرے دن بھی مائتری مووی میکرس دفاتر کی تلاشی لی۔ حکام نے جوبلی ہلز میں مائتری مووی کے دفتر کی تلاشی۔ کل کمپنی پروڈیوسر نوین یرنی اور وائی روی شنکر کے مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔ گزشتہ دسمبر میں آئی ٹی حکام نے اپنی کارروائی میں ریکارڈ ضبط کیے تھے ۔ حکام کمپنی عملے کی ذاتی تفصیلات و کاروباری لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔