حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش ریاست کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے حکم پیٹ منڈل کے رہنے والی چار لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران پانی میں غرق ہونے کی وجہ سے تین لڑکیاں فوت ہوگئیں اور ایک زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ تریشا جو انٹر سال اول کی طالبہ اور رتنا کماری 16 سالہ ، 16 سالہ پوترا اور انجلی جو دسویں جماعت کی طالبہ ہیں چھٹیاں کی وجہ سے یہ چاروں سہیلیاں جمعرات کو اننت گری منڈل کے والاس پنچایت کے ملنگولی میں واقع آبشار کے پاس گئے اور وہاں فوٹو لینے لگے ۔ سیلفی لینے کے دوران ایک لڑکی کا پیر پھسل گیا اور وہ آبشار میں گر گئی ۔ اس کو بچانے کے لیے تین دیگر لڑکیاں کوشش کرتی ہوئی وہ بھی آبشار میں گر گئی ۔ اس حادثہ میں تریشا ، رتنا کماری اور پوترا کی موت ہوگئی جب کہ انجلی زخمی ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور لاشوں کو برآمد کرلی گئی ۔۔ ش m/b