واشنگٹن:6 مئی ( یو این آئی ) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن پروجیکٹ فریڈم لوگوں کو بچانے کے لیے ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس کو تباہ کردیا، جاری تصادم کے باعث ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے۔ مارکو روبیو نیکہا کہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والے ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے۔آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے تعیناتیاں کررہا ہے۔ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔