آج اور کل بینک ملازمین کی ہڑتال کلیدی مطالبہ تکمیل طلب

   

چینائی : ملک میں بینکنگ آپریشنس 16 اور 17 ڈسمبر کو متاثر ہوں گے کیونکہ حکومتی بینکوں کو خانگیانے کے خلاف بطور احتجاج تقریباً 10 لاکھ بینک ملازمین ہڑتال کررہے ہیں۔ ہڑتال کی اپیل یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس نے کی ہے جو بینکنگ سیکٹر میں 9 یونینوں کی اجتماعی تنظیم ہے۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے کہا کہ دہلی میں چہارشنبہ کو مصالحتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں انڈین بینکس اسوسی ایشنس اور مرکزی وزارت فینانس کے نمائندے شریک ہوئے۔ یونینوں نے اعادہ کیا کہ اگر مرکزی حکومت انہیں یقین دلاتی ہیکہ پارلیمنٹ میں بینکنگ سے متعلق ترمیمی بل 2021ء کی پیشکشی ملتوی کردی جائے گی تو وہ اپنی ہڑتال موخر کردیں گے۔