آدھار تفصیلات کے استعمال کا مقدمہ خصوصی ٹیم کے سپرد

   

حیدرآباد ۔ 15 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے 7.82 آدھار کارڈ گیرندوں کی نجی تفصیلات کے استعمال اور اس کا ذخیرہ کرنے سے متعلق مقدمہ کو حکومت تلنگانہ کی طرف سے تقرر شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کے حوالہ کردیا جائے گا ۔ ہندوستانی اتھاریٹی برائے منفرد شناخت ( یو آئی ڈی اے آئی ) کے عہدیداروں کی طرف سے کی گئی شکایت کی بنا پر سائبرآباد پولیس نے جمعہ کو شہر میں واقع ایک آئی ٹی کمپنی آئی ٹی گرڈس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کے خلاف ووٹروں کی تفصیلات کے غیر مجاز استعمال سے متعلق مزید ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ مادھاپور پولیس کے ڈپٹی کمشنر اے وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ ’’ انسپکٹر جنرل پولیس اسٹیفن رویندر کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم اس مقدمہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔