آدھار کو ووٹر آئی ڈی سے مربوط کرنے کابینہ کی منظوری

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آج کہا کہ وہ 2022 ء میں آنے والے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارشات کی اساس پر انتخابی عمل میں اصلاحات کیلئے کلیدی ترامیم متعارف کرنے جارہی ہے ، ان میں آدھار کو ووٹر آئی ڈی کارڈس سے مربوط کرنا شامل ہے ۔ رواں سال اگست میں حکومت یو آئی ڈی اے آئی ( آدھار کی مجاز اتھاریٹی) سے رجوع ہوکر کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو نئے ووٹروںکے رجسٹریشن کیلئے آدھار کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ پیان ۔ آدھار لنک کی طرح آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی یا الیکٹورل کارڈ سے مربوط کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ تاہم ، اسے رضاکارانہ اثاثہ پر شروع کیا جارہا ہے ۔ یکم جنوری 2022 ء سے 18 سال کی عمر والے نئے ووٹرس کو سال کی مختلف تواریخ میں اپنا رجسٹریشن کرانے کا موقع رہے گا ۔ موجودہ طور پر رجسٹریشن سال میں صرف ایک بار کیا جاسکتا ہے ۔