آرآرآرنے ایچ سی اے کے 4 بڑے ایوارڈز جیت لئے

   

لاس اینجلس۔ جیسے جیسے آسکرکی دوڑ تیز ہوتی جارہی ہے، فلمساز ایس ایس راجامولی کی شاندار فلم عالمی کینوس پر لہراتا رہی ہے کیوں کہ آرآرآر نے ہالی ووڈ کریٹکس اسوسی ایشن (ایچ سی اے) ایوارڈز میں 4 ایوارڈز جیتے ہیں۔ فلم نے بہترین بین الاقوامی فلم، بہترین ایکشن فلم، بہترین اسٹنٹ اور بہترین اوریجنل گانا آسکر کے لیے نامزد ٹریک ناٹو ناٹو کے لیے جیتا ہے۔ یہ فلم ٹام کروز اسٹارر ٹاپ گن: ماورک کو مات دینے میں کامیاب رہی۔ جیسے ہی راجامولی اسٹیج پر آئے، ان کے ساتھ اداکار رام چرن بھی شامل ہوئے اور بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اداکار نے کہا مجھے اسٹیج پر آنے کی امید نہیں تھی، مجھے صرف میرے ڈائریکٹر نے ان کا ساتھ دینے کے لیے کہا تھا۔ ہمیں اتنا پیار دینے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ یہ بہت اچھا ردعمل ہے، اس لیے ہم واپس آنے والے ہیں۔ بہتر فلموں کے ساتھ اورآپ سب کی تفریح کیلئے۔ بہت بہت شکریہ۔ موجودہ رفتار کے ساتھ اور اس سال لاس اینجلس میں کریٹکس چوائس ایوارڈز اورگولڈن گلوب ایوارڈز میں اعزاز حاصل کرنے کے بعد، اب سب کی نظریں آسکرز میں فلم کی دوڑ پر لگی ہوئی ہیں جو 12 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والے