آرمور میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

آرمور- رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور حلقہ اسمبلی کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگرام میں شرکت کی۔ بالراج میموریل ہاسپٹل کا افتتاح کیا۔ اسکے علاوہ امولیا ہاسپٹل اور لالن ہاسپٹل،کمبھا کرناریسٹورنٹ، مارکیٹ یارڈ آرمور میں وری خریدی سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ اسکے بعد پیپری دیہات کا دورہ کرتے ہوئے پی اے سی ایس سوسائٹی گودام کا افتتاح کیا منتھنی دیہات کے گرام پنچایت بھون میں سی سی کیمروں کا افتتاح کیا۔ اسکے علاوہ میونسپل جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ونیتا پون، وائس چیرمین شیخ منو، کمشنر آرمور شیلجا، کونسلرس عبدالرحمن، سید عتیق، محمد امتیاز، سید فیاض، ٹی آر ایس قائدین سمیر احمد، عثمان حضرمی، معین الدین چشتی، ملک بابا، شیخ سلیم، محمد شاکر، محمد عادل، پنڈت پون، پنڈت پریم اور دیگر موجود تھے۔تصویر: میونسپل جنرل باڈی اجلاس میں شرکت

گلبرگہ میں 2کرونا متاثرین
کا انتقال
گلبرگہ :ضلعی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ضلع گلبرگہ میں کرونا وائیریس سے متاثر ہونے افراد کی جملہ تعداد 27اکتوبر تک 19549ہوگئی تھی جب کہ اس تاریخ کوگلبرگہ میںدو کرونا متاثرین کا انتقال بھی ہوگیا ہے اور اسی دن 62کرونا کے مریض صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارج کردئے گئے تھے ۔اس طرح سار ے ضلع گلبرگہ میںاب تک 18636کرونا کے مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج کردئے گئے ہیں ۔اس وقت گلبرگہ کے ہسپتالوں میںجملہ 605کرونا مریضوںکا علاج جاری ہے ۔ ضلع بھرمیںابتدا سے لے کر 27اکتوبر تک کروناکے سبب انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 308ہوگئی ہے۔