آرمکو تیل ذخائر حوثی حملہ کی وجہہ سے مہیب آتشزدگی کاشکار۔ سعودی عربیہ

,

   

مختلف اہداف پر جملہ 16حملوں کا مذکورہ حوثیوں نے دعوی کیاہے
ریاض۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی خبر ہے کے بموجب یمن میں عرب اتحادیوں جس کی قیادت سعودی عربیہ کررہا ہے نے اعلان کیاہے جمعہ کے روز سلسلہ وار حملوں کے حصہ کے طور پر فارمولہ ون ٹریک جدہ سے صاف طور پر دیکھائی دینے والے آگ کے بڑے بڑے شعلوں کی وجہہ سعودی آرمکو تیل ذخائر پر ایران کی پشت پناہی والے حوثی اتحادیوں کا حملہ ہے۔

موقع سے لی گئی متعدد تصویریں او رویڈیوز جو گشت کررہی ہیں اس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فارمولہ ون ٹریک کے قریب بڑے آگ کے شعلہ اٹھ رہے ہیں جہاں پر کئی ڈرائیور س مفت پریکٹس میں حصہ لیتے ہیں۔

مذکورہ اتحادیوں نے تصدیق کی کہ جدہ میں آرمکو کے دو تیل کے ٹینکس کو ایران کی حمایت والے حوثیوں نے نشانہ بنایاہے۔

سعودی زیرقیادت اتحادی ترجمان برگیڈیر جنرل ترکی ال مالیکی نے کہاکہ آرمکو تیل تقسیم پلانٹ پر 5.25پی ایم مقامی وقت کے مطابق حملہ کیاگیا جس کی وجہہ سے واقعہ کا مقام مہیب آتشزدگی کاشکار ہوگیا۔ بعدازاں سیول ڈیفنس نے آگ پر قابو پالیا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

سعودی وزرات توانائی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پراجکٹ میزائل کے ذریعہ جدہ میں تیل کی تقسیم کے پلانٹ اور ساتھ ہی ساتھ جیزان میں المختارا اسٹیشن کو نشانہ بنایاگیاہے

مذکورہ اتحادیوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں میٹرئیل نقصان دہران الجانوب میں بعض شہریوں کے گاڑیوں ’رہائشی مکانات او ردوکانات کو ہوا ہے

اتحادیوں نے یہ بھی کہاکہ دستوں نے میزائیلوں کو مارگرایا‘ انہوں نے کہاکہ سامتا کے جزان قصبے میں ایک چھوٹے برقی سربراہی کے مرکز میں معمولی آگ لگی۔اس مقام پر حملے کے بعد ظہران الجنوب میں نیشنل واٹرکمپنی کے آس پاس بھی سیلاب آگیا

حوثیوں کا بیان
اس کے جواب میں حوثی فوجی ترجمان یحییٰ ساریا نے کہاکہ ان کے دستوں نے ”محاصرہ توڑنے کے لئے تیسرا اپریشن“ انجام دیاہے جو ”مسلسل محاصرے کے تیسرے سال کے آغاز کے دن“ اس کام کو انجام دیاگیاہے۔

انہو ں نے ”جدہ میں آرمکوکی تنصیبات او رریاض میں اہم تنصیبات کو پنکھوں والے مسائل کے بیاچ سے نشانہ بنانے“ کا انکشاف کیاہے‘ اس کے علاوہ ”بڑی تعدادمیں ڈرونس سے راس تانورا ریفاڈئنری اور راباگ تین ریفائنری کو نشانہ بنانے“ کی بھی بات کہی ہے۔مختلف اہداف پر جملہ 16حملوں کا مذکورہ حوثیوں نے دعوی کیاہے۔

سال2015سے یمن میں عرب اتحادیوں کی پشت پناہی والے حکومت کے دستوں اور ایران کی حمایت والے حوثیوں اتحادیوں کے درمیان میں جنگ جاری ہے‘ جس کے مختلف صوبوں پر کنٹرول ہے جس میں ملک کی درالحکومت صناء بھی شامل ہے جہاں پر ستمبر2014سے وہ قابض ہیں۔