آر ایس ایس لیڈر رام مادھو نے ستیا پال ملک کوہتک عزت کا دعوی بھیجا

,

   

منگل کے روز کانگریس نے ایک نیوز کانفرنس طلب کی جس کے دوران انہوں نے زوردیا کہ سیتا پال ملک کے الزامات کے جواب میں سی بی ائی او رای ڈی رام مادھو کے گھر پر دستک کیوں نہیں دیتی ہے۔


راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر رام مادھو نے جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیا ملک کو ایک ہت عزت کی نوٹس ارسال کی ہے جو ان کے اس ریمارکس کے جواب میں ہے جس میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے دعوی کیاتھا کہ مادھو نے ان پر ایک ہیلتھ انشورنس اسکیم معاہدے جس میں 300کروڑملوث تھے کے لئے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

ملک نے اکٹوبر2021میں کہاتھا کہ جب میں جموں کشمیر کا گورنر تھا آر ایس ایس کی ایک اعلی قیادت نے انہیں 300کروڑ روپئے کی رشوت کی پیش کی تھی تاکہ میں دو پیپرس کی راہ ہموار کروں جو ”امبانی“ پر مشتمل تھے۔

ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ انٹرویو میں آر ایس ایس لیڈر رام مادو کے طور پر ملک نے اس لیڈر کی شناخت کی ہے۔

منگل کے روز کانگریس نے ایک نیوز کانفرنس طلب کی جس کے دوران انہوں نے زوردیا کہ سیتا پال ملک کے الزامات کے جواب میں سی بی ائی او رای ڈی رام مادھو کے گھر پر دستک کیوں نہیں دیتی ہے۔

کھیرا نے تعجب کرتے ہوئے کہاکہ ”کیوں سی بی ائی او رای ٹی رام مادھو کے دوروازے پر دستک نہیں دیتی اب تو ایک سابق گورنر نے ان کا پردہ فاش کردیاہے“۔

کانگریس لیڈر کے مطابق سی بی ائی سی بی ائی نے برسرعام سابق گورنر سے ان کے ہیڈ کوارٹرس پر پوچھ تاچھ کی مگر رام مادھو کو تفتیش کے لئے اب تک طلب نہیں کیاگیاہے۔

انہوں نے تعجب کیاکہ ”ای سی سی بی ائی باقاعدہ بنیاد پر ای ڈی اورسی بی ائی اپوزیشن لیڈران سے تفتیش کررہی ہے اور دھاوے کررہی ہے مگر بی جے پی قائدین پر کیو ں نہیں؟دوہرا رویہ کیاہے؟“۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر ملک سچ بول رہے ہیں‘ کیوں سی بی ائی‘ ای ڈی اور دیگر ادارے مادھو کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہی ہیں؟ بصورت دیگراگر ملک کے دعوے جھوٹے ہیں تو ملک کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے“۔ مادھو کے مطابق یہ ”مکمل طو رپر جھوٹے الزامات“ ہیں۔

آر ایس ایس لیڈر نے کہاکہ ”سی بی ائی نے اس معاملے میں مناسب تحقیقات کرچکی ہے۔ میرا مقصد جو بھی یہ جھوٹے الزامات پھیلارہے ہیں ان کے خلاف بہت جلد ہتک عزت کے مقدمہ دائرکروں“۔