آر بی ائی نے کہاکہ جملہ9760کروڑ روپئے پر مشتمل 2000کے نوٹس اب بھی عوام میں ہیں

,

   

آر بی ائی کے 19دفاتر میں اپنے بینک کھاتوں میں اتنی رقم جمع کرانے یاپھر مذکورہ کرنسی نوٹوں کو بدلنے کا موقع فراہم کرنے کاعمل 8اکٹوبر سے شروع ہوا تھا۔


ممبئی۔ریزو بینک آف انڈیا نے جمعہ کے روم کہاکہ 97.26فیصد کے قریب 2000روپئے کے بینک نوٹس بینک نظام میں واپس ہوگئے ہیں اور 9760روپئے کے قریب مالیت کے نوٹس اب بھی عوام میں ہیں۔

مئی 19کو مذکورہ آر بی ائی نے 2000روپئے کے نوٹوں کو سر کولیشن سے دستبردار کرنے کااعلان کیاتھا۔

آر بی ائی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”سرکولیش میں 2000روپئے کے بینک نوٹوں کی جملہ قدرجو 3.56لاکھ کروڑ پر مشتمل تھی2ہزار کے نوٹوں سے جب دستبرداری کا اعلان کیاگیا ہے‘ 19مئی 2023سے غیر کارگرد ہوگئے ہیں‘ نومبر30سال2023پر بزنس کا اختتام پر گھٹ کر 9760کروڑ ہوگئے ہیں“۔

اس طرح زیر گردش اعلی قدر کے کرنسی کا 97.26 فیصد حصہ 19مئی 2023تک بینکنگ نظام میں واپس ہوگیاہے۔

آر بی ائی نے مزیدکہاکہ ”مذکورہ 2000روپئے کے بینک نوٹ اب بھی غیر قانونی ٹنڈر برقرار ہیں“۔

لوگ آر بی ائی کے 19دفاتر جو ملک بھر میں ہیں اپنے 2000روپئے کے بینک نوٹ نہ تو ڈپازٹ کراسکتے ہیں او رنہ ہی بدل سکتے ہیں۔

ہندوستان میں اپنے بینک اکاونٹس میں پیسے جمع کرانے کے لئے آر بی ائی کے جاری دفاتر میں کسی پر بھی پوسٹ کے ذریعہ لوگ اپنے 2000روپئے کے نوٹ جمع کراسکتے تھے۔

اس طرح کے نوٹس رکھنے والے لوگوں کو ابتداء میں کہاگیاتھاکہ 30ستمبر سے قبل اپنے بینک اکاؤنٹس میں وہ نوٹس جمع کرائیں یا تبدیل کروالیں۔ بعد میں اس تاریخ میں 7اکٹوبر تک کی توسیع کردی گئی تھی۔

تبدیلی یا جمع کرانے کے دونوں بھی عمل 7اکٹوبر کو منقطع کردئے گئے تھے۔آر بی ائی کے 19دفاتر میں اپنے بینک کھاتوں میں اتنی رقم جمع کرانے یاپھر مذکورہ کرنسی نوٹوں کو بدلنے کا موقع فراہم کرنے کاعمل 8اکٹوبر سے شروع ہوا تھا۔