آر ٹی سی بس ڈرائیور کی حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کی جانب سے منعقدہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں ایک حیرت ناک واقعہ پیش آیا۔ مسافروں سے بھری بس کو جب پولیس نے روکا تو وہ حیرت کا شکار ہوگئی۔ پولیس کی مستعدی نے مسافرین کو بچا لیا۔ بتایا جاتا ہیکہ پپل گوڑہ ٹول گیٹ پر پولیس نے ایک خانگی بس کو روکا جو مسافرین سے بھری ہوئی تھی۔ پولیس نے جب اس بس کے ڈرائیور کی جانچ کی تو فوراً اسے حراست میں لے لیا اور مسافرین کو متبادل فراہم کرتے ہوئے ان کی منزل تک پہنچایا۔ بتایا جاتا ہیکہ گنگادرگا ٹراویلز سے تعلق رکھنے والی بس نمبر TS08VA1919 شہر سے کندکور جارہی تھی اور بس کا ڈرائیور 32 سالہ ستیم سخت نشہ کی حالت میں تھا۔ سائبرآباد پولیس نے بس کو بھی ضبط کرلیا ہے۔