آر ٹی سی ملازم یونین کی گورنر سے ملاقات، یادداشت پیش، معاملہ میں مداخلت کرنے کی خواہش

,

   

حیدرآباد:جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) آ ف تلنگانہ اسٹیٹ روڈ رٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ملازمین نے گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سونداراجن سے ملاقات کرکے انہیں ایک یادداشت حوالہ کیا او راس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ای اشواتھاما ریڈی اور دیگر سینئر لیڈروں کی نگرانی میں جے اے سی وفد نے گورنر سنداراجن سے ملاقات کیا۔ سیاست ڈاٹ کام کے نمائندہ محمد حسین سے بات کرتے ہوئے جے اے سی یونین کے لیڈر تھومس ریڈی نے بتایا کہ حکومت نے 2018ء جولائی 25 ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ آرٹی سی کے مسائل کا جائزہ لیں۔ کمیٹی نے اس معاملہ میں رپورٹ بھی تیار کردی لیکن ریاستی حکومت اس پر کارروائی کرنے میں عدم دلچسپی دکھا رہی ہے۔

مسٹر ریڈی نے مزید بتایا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے آر ٹی سی ملازمین خودکشی کررہے ہیں۔ ایک آر ٹی سی ملازم محمد جعفر نے الزام عائد کیا کہ آرٹی سی ملازمین کو طبی سہولتیں روک دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آرٹی سی ملازمین 5اکٹوبر سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ آر ٹی سی کو حکومت میں شامل کرلیں کے علاوہ دیگر مطالبات ہیں۔ لیکن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ان کے مطالبات کی تکمیل کرنے سے واضح انکار کردیا۔ جس کے بعد کئی ملازمین جن میں ڈرائیور و کنڈکٹر شامل ہیں خودکشی کررہے ہیں۔