آر ٹی سی ہڑتال کے گیارہ دن مکمل ‘ حکومت و ملازمین کا اٹل موقف

   

حیدرآباد 15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حکومت اور آر ٹی سی ملازمین کے درمیان تعطل کے دوران ملازمین کی ہڑتال کے گیارہ دن پورے ہوگئے اور دونوں کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ہڑتال کے نتیجہ میں ریاست کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گذرتے وقت کے ساتھ مشکلات میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ریاست بھر میں خانگی بسیں کچھ حد تک چلائی جا رہی ہیں جن میں مسافرین سے من مانی کرایہ حاصل کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علا وہ بروقت بسوں کی عدم دستیابی کی بھی شکایات عام ہیں۔ حمل و نقل کی سرگرمیاں ایک طرح سے ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ۔ حکومت اور ہڑتالی ملازمین کے رویہ میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے اور دنوں ہی اپنے موقف پر اٹل ہیں۔ آر ٹی سی ملازمین نے اس مسئلہ پر کل گورنر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کرکے مداخلت کی خواہش کی تھی اور آج گورنر نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔ ہڑتال کے دوران آر ٹی سی کے دو ملازمین نے اب تک خود کشی کرکے اپنی جان گنوادی ہے ۔