آسام انتخابات۔ اکھیل گوگوئی84سالہ ماں ان کے لئے مہم چلارہی ہیں

,

   

پریاڈا گوگوئی ضلع سیو ا ساگر میں پچھلے سات دنوں سے مہم چلارہی ہیں اور رائجو ر دل کی مہم کی نگرانی کررہے ہیں جو ایک نیا سیاسی محاذ ہے جس کی شروعات ان کے بیٹے نے کی ہے


سیواساگر۔ پریاڈا گوگوئی 84سال کی ہیں اور کئی امراض کا شکار ہیں‘ مگر وہ تنگ گلیوں میں پیدل چل کر پچھلے دس دنوں سے اپنے بیٹے اکھیل گوگوئی کے لئے آسام کے اسمبلی انتخابات میں مہم چلارہی ہیں۔

ان کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی میں سماجی جہدکار میدھا پاٹیکر اور سندیپ پانڈے بھی چہارشنبہ کے روز مخالف شہریت ترمیمی قانون لیڈر جو جیل میں بند ہے کے لئے مہم چلائی ہے‘ جو سیو ا ساگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہیں۔

پریاڈا گوگوئی جورہاٹ ضلع کے پڑوس کے سیلین گھاٹ سے تعلق رکھتی ہیں ضلع سیو ا ساگر میں پچھلے سات دنوں سے مہم چلارہی ہیں اور رائجو ر دل کی مہم کی نگرانی کررہے ہیں جو ایک نیا سیاسی محاذ ہے جس کی شروعات ان کے بیٹے نے کی ہے۔

انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”میں صرف اپنے بیٹے کے لئے مہم چلارہی ہوں۔ میں اپنے بیٹے کو آزاد دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں صرف لوگ ہی میرے بیٹے کو جیل سے آزاد کرواسکتے ہیں۔

اس کے لئے یہ الیکشن میں جیت پہلا قدم ہوگا تاکہ وہ قید کی زندگی سے باہر آسکے“۔

رائجور دل کے کارگذار صدر بھاسکو ڈی سائیکیا نے کہاکہ ”84سال کی عمر میں انہیں کافی امراض ہیں مگر ’ماں‘ جو عام طورپر انہیں ہر کوئی پکارتا ہے‘ ایک دن کی مہم بھی نہیں چھوڑ رہی ہیں“۔انہوں نے مزید کہاکہ”ماں کافی سرگرم او رہم سب کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہیں۔

صبح سے شام تک ’سیوا ساگر کی ہر گلی اور سڑک کا وہ دورہ کررہی ہیں اور لوگوں سے ان کے بیٹے کو ووٹ دینے کی اپیل کررہی ہیں۔

ان کے عزم کو دیکھ کر ہم حیرت زدہ ہیں“۔ سائیکی نے کہاکہ ابتداء میں سوہ سیلین گھاٹ میں اپنے گھر سے آتی تھیں مگر اب وہ وقت بچانے کے لئے سیوا ساگر میں ہی قیام کئے ہوئے ہیں۔

چہارشنبہ کے سے روز سیو ا ساگر میں اپنے امیدوار اکھیل گوگوئی کی حمایت میں رائجور دل نے ہزاروں لوگوں پر مشتمل ایک جلوس نکالاتھا‘ جس کی وجہہ سے اس تاریخ شہر میں مانو عام زندگی مفلوج ہوگئی تھی۔۔

پریاڈا گوگوئی اس جلوس کی قیادت کررہی تھی اور وہ ایک کھلی جیپ میں بیٹھ کر سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں سے ہاتھ جوڑ پر اپنے بیٹے کو ووٹ دینے کی اپیل کرتی ہوئی نظر ائیں۔

ان کے ساتھ جڑتے ہوئے پاٹیکر نے کہاکہ ”آسام میں بدعنوانی کے خلاف مضبوط آواز کی جدوجہد کانام اکھیل گوگوئی ہے۔

او رہم سب جانتے ہیں کتنی بدعنوان بی جے پی او راس کے لیڈر ہیمنت بسواس سرما ہیں“۔پہلے مرحلے کی رائے دہی میں 27مارچ کے روز سیو ا ساگر اسمبلی حلقہ جہاں سے گوگوئی مقابلہ کررہے ہیں رائے دہی ہوگی۔