آشنا اور داشتہ کا آپسی جھگڑا، داشتہ کی موت

   

حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) آپسی جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرنے والے آشنا اور داشتہ میں داشتہ فوت ہوگئی۔ جبکہآشنا ہاسپٹل میں زیر علاج بتایا گیا ہے۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 30 سالہ چیتنیہ فوت ہوگئی۔چیتنیہ فتح نگر علاقہ کے ساکن پرکاش گوڑ کی بیٹی تھی اس لڑکی کی شادی سال 2005 میں دیوا سے ہوئی تھی جس کی موت کے بعد یہ لڑکی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھی بھوپال نامی شخص کے ساتھ رہتی تھی ان دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات تھے۔ کل دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ تاہم چیتنیہ فوت ہوگئی اور بھوپال زیر علاج ہے۔