آصف آباد میں دلخراش حادثہ، ماں بیٹا ہلاک ، باپ شدید زخمی

   

ایک مسلم خاندان لمحوں میں اجڑ گیا
کاغذ نگر۔/21 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے بی آصف آباد کے چیک پوسٹ کے قریب آج حیدرآباد سے ریاست مہاراشٹرا ناگپور جانے والی ہائی وے سڑک پر کاغذ نگر منڈل کے ساکن محمد سرور اپنے بیٹے محمد آصف عمر 14 سال اور اہلیہ ظہیرہ بیگم کے ساتھ موٹر سائیکل پر آصف آباد جارہے تھے۔ اچانک آصف آباد چیک پوسٹ کے قریب ہائی وے سڑک پر موٹر سائیکل کو لاری نے ٹکر دے دی جس سے ماں اور بیٹا برسر موقع ہلاک ہوگئے اور والد محمد سرور شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع آگ کی طرح آصف آباد اور کاغذ نگر میں پھیل گئی ، عوام دور دراز علاقوں سے آکر حادثہ کا مشاہدہ کررہے تھے۔ منظر اتنادلخراش تھا کہ لوگ اور عوام حادثے کا منظر دیکھنے سے گریز کررہے تھے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس پہنچ کر پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کرتے ہوئے کیس درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی۔