آصف نگر میں آتشزدگی کا واقعہ ‘ کھلی اراضی پر گاڑیاں جل کر خاکستر

   

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز) آصف نگر میں آج رات آتشزدگی کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ قدیم پولیس اسٹیشن کی کھلی اراضی میں موجود گاڑیاںجلکر خاکستر ہوگئیں۔ اس کھلی اراضی میں پولیس کی جانب سے ضبط شدہ گاڑیوں کو رکھا گیا تھا جس میں آج رات اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔ پولیس کو اس مہیب آتشزدگی کے واقعہ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ رات دیر گئے اطلاع کے بعد ریاستی وزیر کونڈا سریکھا آصف نگر پہنچ گئیں اور حالات کا جائزہ لیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ آتش فرو عملہ نے فوری توجہ نہیں دی۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی اور خوف کے عالم میں عوام اپنے مقامات کو دوڑنے لگے اور مارکٹ بھی بند کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری پتہ نہ چل سکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع