آندھراپردیش میں بھارت بند کا ملا جلا ردعمل

   

حیدرآباد:آندھراپردیش میں بھارت بند کا ملا جلا ردعمل دیکھاگیا۔یہ بند پُرامن رہا۔تمام تجارتی ادارے بند رہے اور سڑکوں سے آرٹی سی کی بسیں غائب رہیں تاہم سرکاری دفاتر بشمول بینکس نے معمول کے مطابق کام کیا۔کانگریس،سی پی آئی ایم نے ریاست کے مختلف مقامات پر مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی دھرنے دیئے ۔بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے ریاستی سکریٹریٹ جانے والے راستہ پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ریاستی سکریٹریٹ سنسان نظر آیا کیونکہ صرف چندملازمین ہی ڈیوٹی پر آئے ۔گنٹور میں 1200آرٹی سی بسیں بس کامپلکس میں ہی رہیں کیونکہ احتجاجیوں نے مین گیٹ کے قریب احتجاج کیا۔ نیلور، کرنول، اونگول، کڈپہ، اننت پور ، ایلورو اورراجمندری میں بھی ایسی ہی صورتحال تھی۔حکومت نے آج بند کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ریاست میں اگرچہ بند کا جزوی اثر رہا تاہم عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔