آندھرا پردیش: راشن کارڈ پر جیسس کی تصویر

,

   

وجے واڑہ: محکمہ سیول سپلائز کی لاپرواہی اس وقت سب کے سامنے آئی جب ایک راشن ڈیلرنے راشن کارڈ پر عیسائیوں کے خدا جیسس کی تصویر شائع کردی۔ یہ واقعہ کرشنا ضلع میں پیش آیا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں نے اس واقعہ پر سخت برہمی کا اظہا رکیااو رخاطیو ں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ راشن ڈیلر خاتون جس کا نام منگا دیوی بتایاگیا ہے۔

اس کے شوہر تلگودیشم پارٹی کے لیڈر ہے۔وہ پدا پورم منڈل کے ودلامورو گاؤں میں ایک راشن شاپ چلاتی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس تصویر شائع کرنے کے پیچھے اس کے شوہر و تلگو دیشم لیڈر ہوسکتے ہیں لیکن وہ عیسائی نہیں ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ وائی ایس آر کانگریس حکومت کا نام خراب کرنے کے لئے یہ حرکت کی گئی ہے۔ پولیس نے وہ تمام راشن کارڈس جس پر جیسس کی تصویر شائع تھی ان کو ضبط کرلیا۔