حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے 21 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نئی پوسٹنگ الاٹ کی ہے۔ چیف سکریٹری جواہر ریڈی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے عین قبل آئی اے ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ منظور جیلانی کو سریکاکولم کا نیا کلکٹر مقرر کیا گیا۔ ان کے علاوہ لکشمی شاہ (تروپتی ) کے سرینواسلو ( نندیال ) اے کشور( انامیا) کا کلکٹر مقررکیا گیا۔ ان کے علاوہ مختلف کارپوریشنوں اور محکمہ جات کے سکریٹریز اور منیجنگ ڈائرکٹر کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔1