خواہش پر گیٹیڈ کمیونٹیز اور اپارٹمنٹس کے قریب طبی عملہ پہونچے گا ، ہریش راؤ
حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے شہر حیدرآباد کے امیرپیٹ پر آنکھوں کی روشنی سے متعلق دوسرے مرحلے کے پروگرام کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس مرتبہ عوام کو مفت میں ’’ میڈ اِن تلنگانہ ‘‘ عینکیں تقسیم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر وزیر ٹی سرینواس یادو کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت کے اس باوقار پروگرام سے تینوں چیف منسٹرس دہلی ، پنجات ، کیرالہ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے اپنے ریاستوں میں بھی اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوائے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے ماباقی دنوں میں صبح 9 تا سہ پہر 4 بجے تک طبی عملہ عوام کی آنکھوں کا معائنہ کرے گا ۔ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے عوام کو کوئی مسائل پیش نہ آئے ۔ اس کے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس پروگرام کیلئے ریاست بھر میں 1500 ٹیمیں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ آدھار کارڈ نہ رکھنے والوں کو اپنے آنکھوں کا ٹسٹ کرانے کیلئے راشن کارڈ پیش کرنا ہوگا ۔ 18 سال عمر مکمل کرنے والے اس پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ضرورت پڑھنے پر عینکیں مفت تقسیم کرنے کے علاوہ آپریشنس بھی کرانے کا حکومت جائزہ لے رہی ہے ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں کلکٹرس کی نگرانی میں 16,556 مقامات پر کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہر ایک کیمپ میں 8 عملہ عوام کو دستیاب رہے گا ۔ ہر دن 120 عوام کا ٹسٹ کیا جائے گا ۔ گیٹیڈ کمیونٹریز اور اپارٹمنٹس میں رہنے والے عوام بھی اس سہولت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جی ایچ ایم سی کو ٹیوٹر اور ویب سائیٹ کے ذریعہ رابطہ پیدا کرسکتے ہیں ۔ جس پر آنکھوں کا ٹسٹ کرنے والا عملہ آپ کے قریب پہونچے گا ۔ ن