آنکھوں کے گِرد سیاہ حلقوں کا آسان علاج

   

حیدرآباد۔ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گردگہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونزکی تبدیلی، چڑچڑا پن اور ذہنی دباوکے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ نشہ آورادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی عدم توازن کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں ۔ سیاہ حلقوں کا علاج گھر میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا ان کریموں سے جان چھڑانے اورگھر ہی میں اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہے۔آنکھوں کے گرد بن جانے والے سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے سب سے سستا ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے، دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج ایلوویرا سے بھی کیا جا سکتا ہے،آنکھوں پر الوویرا جیل لگانے سے دھبے صاف اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔آلووں کے قتلوں کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، کچھ دن بعد حلقے دور ہوجائیں گے۔