آنگ سان سوچی جیل سے نظربندی کیلئے گھر منتقل

   

یانگون : ہیٹ ویو کے باعث میانمار کی جیل میں قید رہنما آنگ سان سوچی کو نظر بندی کے لیے گھر منتقل کر دیا گیا۔میانمار حکومت کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے باعث سوچی سمیت دیگر افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے۔میانمار حکومت کے مطابق عمر رسیدہ قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 78 سالہ آنگ سان سوچی کو میانمار کی فوج نے 2021ء کے بعد سے حراست میں لے رکھا ہے۔آنگ سان سوچی کو غداری سمیت مختلف جرائم میں 27 سال قید کا سامنا ہے۔